Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دھاندلی کا اصل نام پیپلزپارٹی، الیکشن کمیشن سہولت کار ،منعم ظفر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دھاندلی کا اصل نام پیپلزپارٹی، الیکشن کمیشن سہولت کار ،منعم ظفر

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صبح شام جمہوریت کا راگ الاپتی ہے لیکن اس کا اصل چہرہ دھاندلی اور بددیانتی پر مبنی ہے ، یہ پارٹی اب صرف ‘‘ڈاکوؤں کی انجمن’’اور۔ چند وڈیروں تک محدود ہے ،دھاندلی کا اصل نام پیپلزپارٹی ہے ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن اس کے سہولت کار ہیں۔یہ بات انہوں نے ادارہ نور حق میں اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلع کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن کی یوسی 8 میں الیکشن ایکٹ 2017 رول 61کی خلاف ورزی کی گئی، جہاں 10 بکیں غائب کردی گئیں۔ رولز کے مطابق 1201ووٹ پر 13 بکس ہونی چاہئیں لیکن ان بکس کا غائب ہونا پورے جمہوری عمل پر ڈاکہ ہے ۔ انہوں نے سندھ کے 14 اور کراچی کے 3 اضلاع میں حالیہ ضمنی بلدیاتی انتخابات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کی ایک چیئرمین، 3 وائس چیئرمین اور ایک وارڈ کی نشست پر شفاف الیکشن کرانے میں ناکامی نے عوامی اعتماد کو مجروح کیا ہے ۔ ہم اہل اورنگی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جماعت اسلامی پر ایک بار پھر اعتماد کیا اور پیپلز پارٹی کو یکسر مسترد کردیا۔ قابض میئر مرتضیٰ وہاب اختیارات کا رونا روتے ہیں حالانکہ تمام وزارتیں پیپلزپارٹی کے پاس ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر پارکوں میں کمرشل سرگرمیوں کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وہ تڑپ رہے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *