لاہور:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے یونیسف کی پاکستان میں نئی نمائندہ پیرنیلا آئرن سائیڈ نے ملاقات کی جس میں مختلف تعلیمی منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا اور۔ تعلیم میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے پیرنیلا آئرن سائیڈ کو سیلاب سے تباہ ہونے والے سکولوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سیلاب نے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے ۔ سیلاب سے 3000 سے زائد سکولوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی سکول اس وقت بھی زیر آب ہیں۔

Leave a Reply