جھنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے ٹھوس اور عملی اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے محکمہ صحت کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد، محکمانہ کارکردگی اور سروسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مسلسل جاری رکھنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ ڈینگی کی صورتحال کو براہِ راست مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے فیلڈ سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے اور مختلف علاقوں میں اینٹی ڈینگی فوگنگ سپرے کے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس مزید تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہائی رسک ایریاز میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی سخت نگرانی کی جائے ، جبکہ نرسریوں، کباڑ خانوں اور قبرستانوں سمیت تمام حساس مقامات پر خصوصی سرویلنس کرائی جائے ۔

Leave a Reply