اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں میں دلائل جاری رہے ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاآپ کی درخواستیں 2022 کی نہیں بلکہ 2023 کی ترمیم کی ہیں۔وکیل اکرم الحق نے کہا نجی بینکوں پر 2023 میں سپر ٹیکسز لاگو ہوئے ہیں ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا اصل انکم پر سب ٹیکس دے رہے ہیں ، جسٹس امین الدین نے کہا فرق یہ ہے کہ باقی 29 فیصد دے رہے اور بینکوں والے 39 فیصد ٹیکس دے رہے ہیں،وکیل اکرم الحق نے کہا ایک بار ٹیکس لگ جائے تو دوبارہ ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا لیکن یہاں ڈبل ٹیکس لگایا جا رہا ہے ، دلائل جاری تھے کہ سماعت 29 ستمبر دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Reply