اسلام آباد:ریسٹورنٹس، کیٹرز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ اور نجی فوڈ چینل کے بانی چوہدری نعیم نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر طلعت سے ملاقات کی اور ان کی تعیناتی پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی۔پنجاب حکومت کے تاریخی اقدام کو فوڈ سیفٹی، معیار اور ٹیسٹنگ کے شعبے میں ایک انقلابی سنگِ میل قرار دیا گیا۔ جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام وزیراعلیٰ کی وڑنری قیادت کی عکاسی کرتا ہے ، جو خوراک کے معیار اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے ۔
چوہدری نعیم کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا دورہ ڈی جی سے ملاقات ،مبارکباد دی

Leave a Reply