لاہور:انتظامیہ سبزیاں ، پھل مقررہ نرخوں پر فروخت کرانے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت 75 روپے کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر دکانداروں نے 100 روپے کلو فروخت جاری رکھی۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم70کی بجائے 80،آلو کچا چھلکا نیا درجہ سوم60روپے کی بجائے 70، پیاز درجہ اول80روپے کی بجائے 100، پیاز درجہ دوم70کی بجائے 80، پیاز درجہ سوم 60کی بجائے 70،ٹماٹر درجہ اول 150کی بجائے 240سے 260،ٹماٹر درجہ دوم140کی بجائے 180سے 200، ٹماٹر درجہ سوم120کی بجائے 150سے 160،لہسن دیسی نیا 210کی بجائے 300سے 320،لہسن ہرنائی290کی بجائے 350سے 360،ادرک تھائی لینڈ500کی بجائے 800 سے 840،کھیرا فارمی60کی بجائے 80روپے کلو فروخت ہوا۔سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول315روپے کی بجائے 500سے 550،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم180کی بجائے 380سے 400،کیلا درجہ اول درجن200کی بجائے 300سے 320،امرود215کی بجائے 280سے 300،انار دانے دار365کی بجائے 500،آڑو درجہ اول315کی بجائے 450سے 480،روپے کلو فروخت ہوئی۔

Leave a Reply