Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ: 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ بربریت اور ظلم و ستم میں کمی نہ آسکی، صیہونی فوج کے جارحانہ حملوں نے غزہ میں تباہی مچا دی، ہر طرف کھنڈرات کے مناظر نظر آتے ہیں۔اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ سٹی میں انفراسٹرکچر، عمارتوں اور مکانات کو تباہ کرنا شروع کر دیا، صیہونی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔عرب میڈیا کے مطابق رفاہ کے قریب 4 امدادی کارکن اسرائیلی فوج کی گولی باری کا نشانہ بنے، شمالی غزہ سے 5 روز میں مزید 57 ہزار مظلوم فلسطینی نقل مکانی کر گئے۔اقوام متحدہ کے مطابق 2 ہفتوں میں غزہ شہر کی صحت کی سہولیات پر 17 اسرائیلی حملے ہوئے، اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 66 ہزار 55 ہوگئی، 1 لاکھ 68 ہزار 346 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *