Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی پر پرتشدد چہرہ بے نقاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی پر پرتشدد چہرہ بے نقاب

راولا کوٹ :جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی پر پرتشدد چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج مسترد کر دیا ، احتجاج کی ناکامی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے پُر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پُر تشدد احتجاج کے دوران متعدد شہری زخمی ہوئے، ہڑتال کی ناکامی کی وجہ سے شر پسند عناصر نے پرتشدد کارروائیاں شروع کردیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلح شرپسند عناصر نے پرامن احتجاج کے نام پر اسلحے کا استعمال بھی کیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شر پسندوں کو قانونی عمل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *