Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی حکومت سیلاب زدگان کیساتھ کھڑی ہے ، امیر مقام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی حکومت سیلاب زدگان کیساتھ کھڑی ہے ، امیر مقام

پشاور:وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف خود سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔چارسدہ میں منعقدہ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و جذبہ خوش آئند ہے ، ہم انسانیت سے محبت اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ چند لوگ محض پراپیگنڈوں میں مصروف ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود ہے اور پوری مسلم لیگ (ن) قیادت کی اولین ترجیح بھی ملک میں خوش حالی اور ترقی لانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلد خیبر پختونخوا میں بھی تبدیلی آئے گی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *