Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک ازبک تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں: یوسف رضا گیلانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک ازبک تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد:قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ایوان صدر اسلام آباد میں قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے ازبک سپیکر نورالدین مویدن خانویخ اسماعیلوف کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ تاشقند کے کامیاب دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز قرار دیا گیا، دورہ تاشقند میں 10 مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط اور اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے 51 ویں اجلاس کے موقع پر جون 2025ء میں دونوں ممالک کے درمیان روڈ میپ پر دستخط کیے گئے۔سید یوسف رضا گیلانی نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کو جلد اسلام آباد کے دورے کی دعوت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں دوطرفہ سیاسی مشاورت اور مشترکہ وزارتی کمیشن جیسے مکینزم کے اجلاسوں کو خوش آئند قرار دیا گیا۔قائم مقام صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پارلیمانی تعاون دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، پاکستان اور ازبکستان میں پارلیمانی فرینڈشپ گروپس پہلے سے قائم ہیں جو تعاون کو بڑھانے کا مؤثر پلیٹ فارم ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اپریل 2025ء کے ازبکستان کے دورے میں میری اعلیٰ قیادت سے مفید ملاقاتیں ہوئیں، پارلیمانی وفود کے تبادلے اور مشترکہ اجلاس دونوں پارلیمانوں میں بہتر فہم و تعلقات کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کی دوطرفہ تجارت 27 ملین ڈالر سے بڑھ کر 111 ملین ڈالر تک جا پہنچی، دونوں ممالک کا ہدف آئندہ چار سال میں دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *