لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری کی سربراہی میں رکشہ ڈرئیورز نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عوامی رکشہ یونین کے سربراہ نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر ثمینہ خالد گھر کی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظور، عزیزرالرحمان چن، رانا فاروق سعید، فیصل میر، سفیان خالد گھرکی، آصف ہاشمی، نرگس فیض ملک، نوید چوہدھری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اورمتسوط طبقے کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی بات کی ہے ۔ لاہور اور گجرات میں جلسوں نے بتا یاکہ پیپلز پارٹی کتنی آرگنائز ہورہی ہے۔

Leave a Reply