لاہور:محکمہ سیاحت نے اکتوبر سے صوبے بھر کی 40 جیلوں میں 40,000 قیدیوں کو ایک ماہ کی مفت پیشہ ورانہ تربیت ایک سال میں فراہم کرنے کا اقدام شروع کیا ہے جس میں مہمان نوازی، ویٹرنگ اور کھانا پکانے کی مہارتوں پر توجہ دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمہ سیاحت، ٹی ڈی سی پی اور پنجاب جیل خانہ جات/ہوم ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ یہ پروگرام وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے/ہنر مند پنجاب /ویژن کا حصہ ہے ، جس کا مقصد قیدیوں کو رہائی کے بعد روزی روٹی کمانے کے لیے ہنر سے آراستہ کرنا ہے ، خاص طور پر جن کی سزا 1 سے 6 ماہ کے اندر ختم ہوتی ہے۔ یہ تربیت ٹی ڈ ی سی پی کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹلٹی مینجمنٹ کے ذریعے کرائی جائے گی، جو جیلوں میں تربیتی مراکز قائم کرے گا اور نجی شعبے کے ماہر تربیت کاروں کو استعمال کرے گا۔

Leave a Reply