Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کامیابی کیلئے حضور ؐ کی سیرت پر عمل کرناہوگا:بدر منیر کانفرنس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کامیابی کیلئے حضور ؐ کی سیرت پر عمل کرناہوگا:بدر منیر کانفرنس

فیصل آباد:مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا قاری اسماعیل عتیق ، مولانا سردار عابد ، قاری بلال معاذ ، مولانا حفیظ الرحمن بلوچ ، قاری ارشد ، قاری عارف ساجد ، خالد محمود اعظم آبادی ، عبد الحمید گجر ، مولانا حسین سردار ، عبد الرحمان ساجد و دیگر نے۔ جامع مسجد بلال اہلحدیث چک نمبر 230 جھنگ روڈ میں سالانہ سیرت بدر منیر صلی اللہ علیہ وسلم وآلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہوسلم کی آمد سے ہر مسلمان مسرور ہے ۔ اللہ رب العزت نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا ۔ آپکی آمد سے کفر وشرک اور بدعات و خرافات کے اندھیرے دور ہو گئے جہالت میں ڈوبی قوم رہبر ورہنما بن گئی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پیار و محبت اور عقیدت ہم سب سے اس بات کاتقاضا کرتی ہے کہ سیرتِ طیبہ پر عمل کریں ۔ آپؐ کی زندگی کے ایک ایک پہلو کو اپنائیں کیونکہ ہم سب کی کامیابی و نجات جلسے ، جلوس اور گلیاں و بازار سجانے میں نہیں بلکہ اپنے دلوں کو سیرتِ طیبہ کے سنہری اصولوں کو اپنانے میں ہے ۔ آج اس عہد کی ضرورت ہے کہ ہم سب اپنے اپنے روزمرہ کی زندگی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزاریں ۔ ربیع الاوّل کی مناسبت سے خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ مسلمان کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع و فرمانبرداری ضروری ہے ۔ سیرتِ طیبہ پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ آپؐ کی آمد کی خوشیاں منانا دراصل سیرت طیبہ پر عمل کرنا ہے ،سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے ۔ آپؐ کی اتباع و پیروی میں ہی ہم سب کی نجات ہے اگر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں سیرتِ طیبہ پر عمل کرنا ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *