اسلام آباد: پاکستان میں ماحولیاتی ابتری کی بڑی وجہ پانی، خوراک اور توانائی کا بحران ہے جو باہم ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ پالیسی تھنک ٹینکس کوموسمیاتی تبدیلی کو قومی سلامتی کے خطرے کے طور پر دیکھتے ہوئے اپنی ترجیحات کا ازسرنو تعین کرنا ہوگا۔ تھنک ٹینکس کو ڈونر انحصار سے نکل کر خودمختار پالیسی تجاویز پیش کرنی چاہئیں اور نوجوانوں اور خواتین کو تحقیق اور فیصلہ سازی میں شامل کرنا چاہئے ۔ یہ باتیں معروف ماہر معیشت،سابق گورنر سٹیٹ بینک اور ایس ڈی پی آئی کے سینئر مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہی ہیں۔وہ یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں پاکستان میں پالیسی تھنک ٹینکس کا ایجنڈا کے موضوع پر پالیسی ریسرچ کلینک سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے ملک کو درپیش پالیسی چیلنجز کے حل کے لئے روایتی سوچ سے ہٹ کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے قرار دیا کہ نوجوانوں کی تخلیقی سوچ کو پالیسی تحقیق میں شامل کیا جانا چاہئے ۔
ماحولیاتی آلودگی ،پانی ،خوراک اور توانائی کا بحران بڑی وجہ ،ڈاکٹر عشرت

Leave a Reply