Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ،بنگلا دیش ،ویتنام اور کمبوڈیا سے کم نہیں، مسئلہ انرجی کا ہے : گوہر اعجاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ،بنگلا دیش ،ویتنام اور کمبوڈیا سے کم نہیں، مسئلہ انرجی کا ہے : گوہر اعجاز

لاہور:پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے کہا ہے بنگلا دیش ،ویتنام اور کمبوڈیا سے کم نہیں ، مسئلہ انرجی کا ہے ۔صوبائی دارالحکومت میں اپٹما کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کسی سے کم نہیں، رواں سال کے دوران پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اپٹما کی جنرل باڈی کو سلام پیش کرتے ہیں، آج امریکا بھی آپ کی سپورٹ کے لیے تیار ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی بدولت یہ اعتماد بڑھا ہے، اب سوچنا ہوگا کہ ہم نے سرمایہ کاری کیسے لانی ہے؟پیٹرن انچیف اپٹما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسئلہ صرف انرجی کا ہے جس کا ریٹ بہت زیادہ ہے، پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی استعداد 25 بلین ڈالر سے زیادہ ہے، ہم 7 بلین ڈالر کی تک ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔گوہر اعجاز نے کہا کہ آپ کی ایکسپورٹ بنگلا دیش ،ویتنام اور کمبوڈیا سے کم نہیں ، مسئلہ صرف انرجی کا ہے جس کا ریٹ 11 سینٹ تک مقرر ہے، توانائی میں علاقائی ٹیرف کا اطلاق کردیں صنعتیں روزگار دیں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سستی افرادی قوت ہے، دنیا خود آئے گی، ڈی ویلیوایشن سے ایکسپورٹرز کو فائدہ نہیں ہوتا ، ہمیں کاٹن کی پیداوار کو اپنی ترجیح میں شامل کرنا ہوگا، اپٹما کاٹن ریسرچ کے لیے 100 کروڑ کی فنانسنگ دینے کیلئے تیار ہے۔پیٹرن انچیف اپٹما نے مزید کہا کہ ریسرچ صوبوں کی سطح پر ہو اور سٹیک ہولڈرز کو حصہ بنائیں، صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *