لاہور:ایشیا کپ فائنل میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی بڑی غلطیوں کی نشاندہی کردی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم کا مڈل آرڈر گزشتہ کافی عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپا رہا جس کی شدید ضرورت ہے۔پہلے بھی کہا تھا کہ حسن نواز اور کسی فاسٹ بالر کو بھی لازمی کھلائیں۔شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے سٹارٹ اچھا کیا لیکن مڈل آڈر بیٹسمین توقعات پر پورا نہ اتر سکے ، ورنہ بھارت کو 170 یا 175 کا ہدف باآسانی دے سکتے تھے اور جب سپنرز بالنگ کررہے تھے تو کپتان کو انہیں ہٹانا نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ وکٹ بڑی اچھی تھی، لیکن کھلاڑیوں کے پاس کوئی گیم پلان نہیں تھا۔ پاکستان نے شروع میں بھارت کو گردن سے پکڑ لیا تھا اور بھارتی ٹیم واضح دباؤ میں دکھائی دے رہی تھی۔ شعیب اختر نے کہا کہ قصور ان کا نہیں ان کو لانے والوں کا ہے ، کیونکہ جب آپ معمولی یا اوسط درجے کے کھلاڑیوں کو آگے لائیں گے تو ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے ۔ بدقسمتی سے ہمارے بورڈ کو ایسے ہی ریلو کٹے چاہیے ، تگڑے کھلاڑی نہیں۔ ہمارے ہاں سٹرائیک ریٹ کا مسئلہ 15 سال سے ہے ۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارا ڈومیسٹک سٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا ہے ۔

Leave a Reply