دبئی:ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کو اگر ایشیا کپ کی ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آکر وصول کرلے۔ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا جس میں پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام آمنے سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب سربراہ راجیو شکلا نے ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تو اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے یاددہانی کرائی کہ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ معاملہ شامل نہیں ہے ۔راجیو شکلا کو بتایا گیا کہ ایشیا کپ کے فائنل کے بعد صدر محسن نقوی سٹیڈیم میں موجود تھے مگر بھارتی کرکٹ ٹیم نے خود ہی ٹرافی لینے سے انکار کیا۔اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر یا پھر کوئی تقریب منعقد کر کے مجھ سے ٹرافی وصول کرلے ۔اجلاس کے شرکا نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ کے بعد سیاسی بیانات دینے کی مذمت بھی کی۔
بھارت کو ٹرافی چاہیے تو دفتر آکر وصول کرلے :نقوی

Leave a Reply