Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا 750 کلو میٹر رینج کے حامل فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا 750 کلو میٹر رینج کے حامل فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

راولپنڈی:پاک فوج نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلومیٹر رینج کے حامل فتح ۔4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے ، میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمینی سطح کے ساتھ پرواز کی خصوصیات کا حامل ہے ۔ان خصوصیات کے باعث یہ میزائل اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔فتح ۔4 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے جو پاکستان آرمی کے میزائل نظام کی رینج اور صلاحیت کو مزید بہتر بنائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔صدرِ مملکت، وزیرِاعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے فتح ۔4 میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *