لاہور:جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور۔ کہا قیمتی جانوں کے نقصان پر سخت تشویش ہے ، آزاد کشمیر کی صورت حال کشیدہ ہے اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ کشیدہ صورت حال میں وزارت داخلہ کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔ وزیر اعظم پاکستان جو آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں کو آزاد کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے ۔ آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے ۔ انصاف کی بنیاد پر معاملہ حل کیا جائے ۔ لیاقت بلوچ کے مطابق وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورت حال پر آج جمعرات کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ا جلاس میں غور کیا جائے گا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کے لیے کیا کردار ادا کیا جائے ۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک رابطے سے قبل جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان سے بھی رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہی حاصل کی گئی۔
آزاد کشمیر کی صورتحال پر لیاقت بلوچ کا وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ

Leave a Reply