Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025 سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔جسٹس انعام امین منہاس نے 1,511 مقدمات نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1,299 ، جسٹس محمد آصف نے 970 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 789 مقدمات نمٹائے، جسٹس محسن اختر کیانی نے 672 ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 377 مقدمات نمٹائے۔جسٹس بابر ستار نے 292 مقدمات نمٹائے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 270 ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 463 مقدمات کے فیصلے کئے۔رپورٹ کے مطابق جسٹس ثمن رفت امتیاز نے 404 مقدمات کے فیصلے کئے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو نے 360 مقدمات نمٹائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *