Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بی سی سی آئی سے معافی مانگی نہ مانگوں گا :محسن نقوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بی سی سی آئی سے معافی مانگی نہ مانگوں گا :محسن نقوی

لاہور:ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں جھوٹ پر چلتا ہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، بی سی سی آئی سے معافی مانگی اور نہ ہی مانگوں گا ۔ اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ بطور صدر اے سی سی میں اسی روز ٹرافی دینے کے لئے تیار تھا اور آج بھی تیار ہوں اگر و ہ واقعی اسے چاہتے ہیں تو خوش آمدید ،آئیں اور اے سی سی کے دفتر سے مجھ سے لے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں بھی سیاست کو گھسیٹ رہا ہے جو کھیل کی روح کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ٹرافی لے جانے کی دعوت دے دی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے ، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے کر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *