Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹی ٹونٹی رینکنگ،صائم نے پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹی ٹونٹی رینکنگ،صائم نے پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹونٹی آل راؤنڈر بن گئے ۔صائم ایوب 4درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ، انہوں نے بھارت کے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ہاردیک پانڈیا ٹی ٹونٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز 4درجے ترقی کے بعد 13ویں اور فہیم اشرف 4درجے بہتری کے بعد 35ویں نمبر پر آ گئے ۔ٹی ٹونٹی بالرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3درجے تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر چلے گئے ۔بھارت کے کلدیپ یادیو 9درجے بہتری کے بعد 12ویں اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے جبکہ سفیان مقیم 3درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے ۔بھارت کے جسپریت بمرا 12درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر آگئے اور پاکستان کے حارث رؤف 5درجہ تنزلی کے بعد 33ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے ، وہ 8ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11درجے لمبی چھلانگ کے بعد 13ویں نمبر پر براجمان ہیں۔علاوہ ازیں بابر اعظم 2درجے تنزلی کے بعد 37ویں اور محمد رضوان 3درجے تنزلی کے بعد 41ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *