Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ستمبر :فورسز کے 47 بڑے آپریشن ، 197دہشتگرد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ستمبر :فورسز کے 47 بڑے آپریشن ، 197دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد:سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری، فورسز نے ستمبر میں ملک بھر میں 47 بڑے آپریشن کئے جن میں 197 دہشت ہلاک ہوئے، کارروائیوں میں 7سکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ دوسری طرف ستمبر میں دہشتگرد حملوں میں 52 فیصد کمی آئی،تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پی سی ایس ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں 69 دہشت گرد حملے ریکارڈ ہوئے جبکہ اگست میں ان حملوں کی تعداد 143 تھی ، ستمبر میں ہونے والے حملوں میں 135 افراد جاں بحق اور 173 زخمی ہوئے ، جب کہ فتنہ الخوارج نے 27 افراد کو اغوا کیا گیا ، خیبر پختونخوا ہمیشہ کی طرح دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر رہا ، خیبر پختونخوا میں 45 حملے ریکارڈ کئے گئے جن میں 54 افراد جا ں بحق اور 49 زخمی ہوئے ،پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 25 حملے جبکہ قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) میں 20 دہشت گرد انہ کارروائیاں ہوئیں، سکیو رٹی فورسز کی جانب سے بھی آپریشنز میں تیزی د یکھنے میں آئی ، فورسز نے پختونخوا میں 22 آپریشن کئے جن میں 88 دہشت ہلاک اور پانچ کو گرفتار کیا گیا۔ فورسز نے قبائلی اضلاع سابق فاٹا میں 18 آپریشن کئے جن میں 83 دہشت گرد مارے گئے ،بلوچستان میں 21 دہشت گرد انہ کارروائیاں ہوئی جن میں 79 افراد جاں بحق ہوئے ، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں میں فتنہ الہندوستان کے 26 دہشت گرد ہلاک 10 کو گرفتار کیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *