Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے: اعظم تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے: اعظم تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ہے اِس پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی اور آئینی نکات پر بہت سمجھ کر بات کرنی چاہیے، اس کا حل بھی سوچ سمجھ کر تلاش کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ جو بارہ نشستیں ہیں اس کے ووٹرز سب کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کرنے ان علاقوں میں آباد ہوئے پاکستان نے اُنہیں مہمانوں کے طور پر وہاں پر آباد کیا،ان کا کشمیر سے تعلق اس طرح سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کسی تحریک کے نتیجے میں یک لخت تو بالکل بھی ختم نہیں ہونا چاہیے، اس کے لیے بڑے پیمانے پر آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ،ساتھ ساتھ سیاسی ہم آہنگی کی بھی ضرورت ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھاکہ آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ہے اِس پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے،اس مقصد کیلئے آئینی پیکیج اور سیاسی رائے پر اتفاق ضروری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *