Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بربریت میں مزید اضافہ، 63 فلسطینی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بربریت میں مزید اضافہ، 63 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بربریت اور مظالم میں کمی نہ آسکی، صیہونی افواج کے بے گھر اور خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں 3 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔غزہ سٹی میں اسرائیلی حملوں سے 16 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے سے 7 افراد شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر اسرائیل کی فائرنگ سے 8 افراد شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 288 ہوگئی، 1 لاکھ 69 ہزار 165 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبی لاشوں کی وجہ سے حقیقی شہداء کی تعداد کہیں زیادہ ہے، غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں میں لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *