Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپرٹیکس کیس،تھنک ٹینکس کا نہ ہوناسب سے بڑامسئلہ:آئینی بینچ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپرٹیکس کیس،تھنک ٹینکس کا نہ ہوناسب سے بڑامسئلہ:آئینی بینچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل فروغ نسیم کے دلائل مکمل نہ ہو سکے ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہو چکا ہے ؟ فروغ نسیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے درخواستیں خارج کر دی ہیں جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات زیر التوا ہیں، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ تھنک ٹینکس موجود نہیں ۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اگر عدالتیں ٹیکس پیئر کو ریلیف نہیں دیں گی تو وہ ہاتھ ملائیں گے اور نقصان سب کا ہوگا، انہوں نے کہا نیچے کے لوگ لنگڑیال صاحب کو غلط بریف کرتے ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا آئین پارلیمنٹ سے ہی بنتا ہے جبکہ فروغ نسیم نے کہا پاکستان میں پارلیمنٹ سے زیادہ آئین کی پاور ہے مگر دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی طاقت تسلیم کی جاتی ہے ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا 4 سی میں اضافی ٹیکس کے حوالے سے واضح نہیں لکھا گیا، اگر اضافی ٹیکس بارے لکھا ہوتا تو مسئلہ ہی نہ ہوتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا لکھا ہے کہ سپر ٹیکس الگ ٹیکس ہے تو یہ ڈبل ٹیکس تو نہ ہوا۔ بعد ازاں سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *