لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری انفارمیشن سے تحریر ی جواب طلب کرلیا۔امجد شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ طویل عرصے سے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی کا تقرر نہ ہوا ،وفاقی سیکرٹری کے پاس ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج رہا ،ایم ڈی کی تقرری نہ ہونے سے پی ٹی وی کو مالی معاملات چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،درخواست گزار نے 2024 میں ایم ڈی کی مستقل تقرری کے لئے درخواست دائر کی ،ہائی کورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے ایم ڈی کی تقرری کی ہدایت کی،دس ماہ گزر جانے کے باوجود ایم ڈی کی تقرری نہیں ہوسکی ،استدعا ہے کہ سیکرٹری انفارمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔
توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری انفارمیشن سے تحریری جواب طلب

Leave a Reply