Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کرکٹرز کے این او سی ،کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کرکٹرز کے این او سی ،کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ

لاہور:کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو رواں برس بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ٹوڈ گرین برگ نے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی روکے جانے پر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کے این او سی روکنے کے فیصلے پر بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے کہ اس کا ہم کوئی حل نکال لیں گے ، بی بی ایل کا یہ شاندار سیزن ثابت ہوگا۔ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کے ویلیو میں اضافہ کریں گے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی ہولڈ کر لئے ہیں۔اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی این او سی ان ہی کھلاڑیوں کو دے گا جو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے ۔پاکستان کی طرف سے بابراعظم، شاہین آفریدی،حارث رؤف اور شاداب خان سمیت 7 پاکستانی بی بی ایل کا حصہ ہیں اور لیگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *