Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایشیاکپ،ڈی ویلیئرز کوبھارتی کرکٹرز کے رویے پر افسوس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایشیاکپ،ڈی ویلیئرز کوبھارتی کرکٹرز کے رویے پر افسوس

جوہانسبرگ:جنوبی افریقاکی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کا کھیل پر اثرانداز ہونا انتہائی افسوسناک ہے ۔لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے ،بھارتی ٹیم کا اختتامی تقریب میں رویہ کھیل میں نہیں آنا چاہیے ۔ کھیل میں جیت کے جشن کو اس کی اصل روح کے ساتھ منایا جانا چاہیے ، سیاست کا اس میں کوئی دخل نہیں ہونا چاہیے ۔ یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ صورتِ حال کھلاڑیوں کو مشکل پوزیشن میں لے آئی جسے دیکھ کر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کا مصافحہ نہ کرنا اور باہمی رویہ پر سوشل میڈیا پر خاصی بحث ہوئی۔ڈی ویلیئرز نے اس تنازع کے باوجود بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بھارت کی ٹی20 ٹیم آئندہ سال ورلڈ کپ سے پہلے انتہائی مضبوط نظر آ رہی ہے ۔ ان کے مطابق بھارتی ٹیم بڑے ٹورنامنٹس میں کھیلنے میں مہارت رکھتی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *