Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم، ڈیڈلاک برقرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم، ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد: حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد پیپلز پارٹی کو منانے میں ناکام رہا، پیپلز پارٹی نے ایوان میں علامتی شرکت کا فیصلہ برقرار رکھا۔پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات تک فیصلہ تبدیل نہ کرنے سے متعلق حکومتی وفد کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی پی وفد کو بیان بازی کا سلسلہ روکنے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرائی، پی پی اور ن لیگ کے درمیان ملاقات سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوئی۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، اعجازجاکھرانی اور ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ پی پی وفد میں شامل تھے، ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ملاقات میں شریک ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *