Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت نے دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہوگا: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت نے دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت نے دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوا ہوگا۔وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلے جو ایڈونچر کیا تھا، پوری دنیا میں اس نے ذلت اٹھائی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی عزت جو خاک میں ملی ہے اب اگر دوبارہ ایسی حرکت کرے گا تو زیادہ رسوا ہوگا، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا، اسی طرح کامیابی ملے گی ۔وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ جو کوشش کررہے ہیں یہ انتخِابی مرحلے اور سیاست کی وجہ سے ان کی اندرون خانہ ضرورت بن گئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، وہاں روشنی کی کرن نظر آئی ہے،ابھی اس حوالے سے حتمی صورتِ حال سامنے آئے گی،ابھی کچھ چیزیں فائنل ہونی ہیں اس کی حتمی شکل سامنے آجائے۔اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین کی ریاست قائم ہوگی، فلسطینی اپنی ریاست اور آزادی کا سانس لےسکیں، یہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے حقوق کی بات کرے اور ان کا ساتھ دے، دنیا فلسطین کے لیے گلیوں، بازاروں اور شہروں میں نکلی،یہ اس بات کی شہادت ہے کہ آزاد فلسطین ریاست قائم ہونی چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *