Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا شدیدمندی سے آغاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا شدیدمندی سے آغاز

1,237پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 167,752پر بند ہوا منافع خوری کا رجحان،487کمپنیوں میں سے 384کی قیمتیں گرگئیں کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں پیر کو شدید پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 68 ہزار کی سطح گنوابیٹھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 326 کی بلندی پر پہنچا جبکہ جب کہ ایک لاکھ 65 ہزار 997 تک کی نچلی سطح تک بھی گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,237.67 پوائنٹس یا 0.73 فیصد کی کمی سے 167,752.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 474پوائنٹس کی کمی سے 51786پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس 904پوائنٹس کی کمی سے 101770پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طو رپر487کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،384میں کمی اور31میں استحکام رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ٹریڈنگ کے اختتام پر 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔ ماہرین نے پرافٹ ٹیکنگ کو مندی کی وجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ فروخت کے دباؤ کی وجہ سے ہے ، اس کے علاوہ تجارتی خسارہ اور متوقع مہنگائی کی شرح میں اضافہ بھی مارکیٹ پر دباؤ ڈال رہا ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں نتائج سیزن کا آغاز ہوتا ہے جس سے مارکیٹ کو سہارا ملنے کی توقع ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *