Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی اسی ہفتے پاکستان آمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی اسی ہفتے پاکستان آمد

اسلام آباد دفاعی معاہدہ کے بعد سرمایہ کاری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کیلئے پرامید، سرکاری اداروں میں سرمایہ کاری ، پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام میں تعاون کی خواہش سعودی وفدکی قیادت شہزادہ منصور کرینگے ، توجہ ٹیکنالوجی، کھیلوں کے آلات، خوراک اور زراعت کے شعبوں پر مرکوز ہوگی،شہبازشریف سے ملاقات بھی شیڈول اسلام آباد:سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد اس ہفتے پاکستان پہنچ رہا ہے ، جس سے اسلام آباد کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کے بعد سرمایہ کاری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر تقریباً ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے زیر غور ہیں، ممکنہ طور پر ایک نئے فنڈ کا قیام بھی عمل میں آئے گا ، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کی طرح اقتصادی شراکت داری کو بھی مضبوط بنانے کی کوشش ہے ۔ گز شتہ ماہ ہونے والے دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے دستے سعودی عرب میں تعینات کئے جائیں گے جبکہ اطلاعات کے مطابق ریاض کو اسلام آباد کے جوہری دفاعی تحفظ کا بھی حصہ سمجھا جائے گا۔ خلیجی عرب ریاستیں اسرائیل کے حالیہ قطر پر حملو ں کے بعد خطے میں اسے براہ راست خطرہ تصور کر رہی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس شراکت داری سے واضح مالی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔رواں ہفتے پاکستان آنے والے سعودی وفد کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد السعود کریں گے جو ماضی میں صوبہ حفر الباطن کے گورنر رہ چکے ہیں۔ یہ وفد ابتدائی طور پر محدود منصوبوں پر توجہ دے گا تاہم اسلام آباد بڑی سعودی سرمایہ کاری کیلئے آئندہ مہینوں میں مزید پیش رفت کی توقع رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی توجہ ٹیکنالوجی، کھیلوں کے آلات، خوراک اور زراعت کے شعبوں پر مرکوز ہوگی،وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔پاکستانی حکومت سرکاری اداروں میں سرمایہ کاری اور پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام کیلئے سعودی تعاون حاصل کرنا چاہتی ہے ، سعودی عرب نے ماضی میں بلوچستان میں واقع ریکو ڈیک تانبے کی کان میں بھی دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی سرمایہ کاری پاکستان کی اقتصادی اصلاحات سے مشروط ہوگی۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم کے محقق عمر کریم کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ، مگر وہ چاہتا ہے کہ پہلے پاکستان اپنی معیشت میں اصلاحات کرے۔ان کا کہنا تھاسعودیوں کا پیغام واضح ہے کہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرو، منصوبوں کی قابلِ عمل رپورٹیں تیار کرو اور پھر سرمایہ کاری کی بات کرو۔ماضی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے کئی وعدے کئے گئے لیکن وہ عملی شکل اختیار نہیں کر سکے ۔ غیر ملکی سرمایہ کار اکثر منافع کی بیرون ملک منتقلی پر پابندیوں کو ایک بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہیں۔ایک پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ اس مرتبہ سعودی دورہ نجی شعبے پر مرکوز ہے اور حکومت تسلیم کرتی ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں۔سعودی سرمایہ کاری کا کوئی بھی نیا سلسلہ پاکستان کے ہمسایہ اور دیرینہ حریف بھارت کی جانب سے قریب سے دیکھاجائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *