Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، پہلا فیز تقریباً مکمل، دوسرا بھی شروع فیز ون کے تحت 349 کلومیٹرسیوریج لائن ، 441 کلومیٹر واٹرسپلائی کا کام مکمل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، پہلا فیز تقریباً مکمل، دوسرا بھی شروع فیز ون کے تحت 349 کلومیٹرسیوریج لائن ، 441 کلومیٹر واٹرسپلائی کا کام مکمل

لاہور: وزیر اعلیٰ کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں ترقیاتی سرگرمیاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔پہلا فیز تقریباً مکمل جبکہ دوسرے فیز پر بھی تیزی سے پیشرفت جاری ہے ۔تازہ رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت کل351 کلومیٹر سیوریج لائن میں سے 349 کلومیٹر کا کام مکمل اور448 کلومیٹر واٹر سپلائی لائن میں سے 441 کلومیٹر کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔واسا کے تحت پہلے فیز میں365 گلیوں میں سے 364 کا کام مکمل کر لیا گیاجبکہ واسا اور ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام 1573 گلیوں میں سے 1404 مکمل کر لی گئیں۔ فیز ون میں واسا نے 94 فیصد کام مکمل کر لیا ۔فیز ٹو پربھی کام کا آغاز کر دیا گیا جسکے تحت ابتک 290 کلومیٹر سیوریج لائن میں سے 39 کلومیٹراور 310 کلومیٹر واٹر سپلائی لائن میں سے 25 کلومیٹر مکمل کر لی گئیں۔فیز ٹو میں واسا کل 1554 گلیوں کا سیوریج نظام درست کریگی،جسکے بعد ان گلیوں کی تعمیر و بحالی ضلعی انتظامیہ کے تحت مکمل کی جائیگی۔ حکومت نے واضح ہدایت کی ہے کہ تمام کام مون سون سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بارشوں پرمشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *