Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھر اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھر اضافہ

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرطیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں پھراضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق رواں سال کے جنوری سے ستمبر کے دوران ملکی و غیرملکی طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات قومی ایئرلائن کی پروازوں پر ہوئے۔پی آئی اے کی پروازوں پر 9 ماہ کے دوران 90 کے لگ بھگ پرندے ٹکرائے، سب سے زیادہ برڈ ہٹ لاہور پر 16، اسلام آباد 15، ملتان 13 جبکہ کراچی میں 9 پرندے ٹکرانے واقعات ہوئے۔ذرائع کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں قومی ائیرلائن کی پروازوں سے26پرندے ٹکرائے، پچھلے سال 2024 میں ستمبر میں پرندے ٹکرانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔پرندے ٹکرانے کے زیادہ تر واقعات اپروچ اور لینڈنگ کے دوران پیش آئے، دیگر واقعات کلائمب، ڈیسنٹ، گراؤنڈ ٹیکسی، لینڈنگ رول، ٹیک آف اور ٹیک آف رول کے دورن رونما ہوئے۔ذرائع کے مطابق پرندوں کے تصادم کے نتیجے میں قومی ایئرلائن کے 8 طیاروں کو جزوی اور شدید نوعیت کا نقصان پہنچا، پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ایئربس 320 کو سب سے زیادہ 68 کے لگ بھگ پرندے ہٹ ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *