مصطفی کمال کا دورہ شیخ زید ہسپتال،بہتری کیلئے روڈ میپ تیارکرنیکی ہدایت اسلام آباد:وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات اور جامع روڈ میپ تیار کیا جائے ، ہسپتال انتظامیہ نے وزیر صحت کو موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی، اس حوالے سے اجلاس میں پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے ، وزیر صحت نے کہا ہسپتال کی بہتری کے لیے سفارشات جلد از جلد مرتب کی جائیں ،ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر صحت نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ شائستگی ا ور اخلاق سے پیش آئیں ، انہوں نے کہا عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply