Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چوہدری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چوہدری سالک حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بلامقابلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین بلامقابلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر جبکہ محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔اس کے علاوہ محمد سہیل احمد خان فنانس سیکرٹری ، اخترعباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری، رانا امجد اقبال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو اراکین میں سلطان سید شاہ، حمیرا لطیف،فائزہ بتول،فریحہ شبیر،صبا ناز شامل ہیں۔الیکشن کمشنر وسیم مجید ملک، اراکین بابر سہیل، زوہیب حسن گوندل کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *