Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ذہنی صحت کے عالمی دن پر گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال میں شور بیداری واک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ذہنی صحت کے عالمی دن پر گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال میں شور بیداری واک

ہمیں اپنے اردگرد موجود لوگوں کے رویے کو سمجھنا اور ذہنی دباؤ میں مبتلا افراد کے ساتھ ہمدردی و تعاون کا رویہ اپناناچاہئے :ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ہسپتال کا دورہ ، طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیاگوجرانوالہ:ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کے زیراہتمام شعور بیداری واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور معاشرے میں موجود منفی رویوں اور غلط فہمیوں کا خاتمہ تھا۔آگاہی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نیئر عمران، مختلف محکموں کے ماہر ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرامیڈیکل عملہ، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ذہنی صحت کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے ، حالانکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد موجود لوگوں کے رویے کو سمجھیں اور ذہنی دباؤ میں مبتلا افراد کے ساتھ ہمدردی و تعاون کا رویہ اپنائیں۔ ماہرینِ نفسیات نے شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ کسی بھی ذہنی مسئلے کی صورت میں ماہرین سے رجوع کرنے میں ہچکچاہٹ نہ کریں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *