Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبر پختونخوا:گنڈا پور کی چھٹی،سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ:عمران خان نے کہا صوبے میں دہشتگردی عروج پر ہے،اب تبدیلی کے سوا کوئی گنجائش نہیں رہ گئی:سلمان اکرم راجا وزیراعلیٰ کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی،ان کے حکم پر واپس کر رہا ہوں ، قائد کی رہائی کیلئے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے ،سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت حاصل رہے گی، علی امین ، استعفیٰ گورنر کو ارسال عمران خان اورکزئی واقعے پر غمگین ،خیبرپختونخوا حکومت کو کہا ہے وفاق کی غلط پالیسی سے خود کو الگ کرے : سیکرٹری جنرل ،پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی :بیرسٹر گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبر پختونخوا:گنڈا پور کی چھٹی،سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ:عمران خان نے کہا صوبے میں دہشتگردی عروج پر ہے،اب تبدیلی کے سوا کوئی گنجائش نہیں رہ گئی:سلمان اکرم راجا وزیراعلیٰ کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی،ان کے حکم پر واپس کر رہا ہوں ، قائد کی رہائی کیلئے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے ،سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت حاصل رہے گی، علی امین ، استعفیٰ گورنر کو ارسال عمران خان اورکزئی واقعے پر غمگین ،خیبرپختونخوا حکومت کو کہا ہے وفاق کی غلط پالیسی سے خود کو الگ کرے : سیکرٹری جنرل ،پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی :بیرسٹر گوہر

پشاور، راولپنڈی ،اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا عہدہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر رہا ہوں ، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے ۔ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ گورنر کو ارسال کر دیا ۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ طلب کرکے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ۔عمران خان نے کہا صوبے میں دہشتگردی عروج پر ہے ،اب تبدیلی کے سوا کوئی گنجائش نہیں رہ گئی ۔ان کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال بدترین ہے ، دہشت گردی کے مسئلے کو بڑے تناظر میں دیکھنا ہوگا، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے خود کیا ۔رہنما پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے کہا دہشت گردی کے مسئلے کو بیٹھ کر حل کیا جائے ، جرگوں، قبائل سے معاونت لی جائے ، اورکزئی میں ہونے والی شہادتوں پر غم کا اظہار کیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اورکزئی میں ہمارے افسر اور جوان شہید ہوئے ، بانی پی ٹی آئی دہشت گردی اور اورکزئی واقعے پر غمگین ہیں، ان کا کہنا ہے علی امین گنڈا پور عہدہ چھوڑ دیں، عمران نے خیبرپختونخوا حکومت کو کہا ہے کہ وفاق کی غلط پالیسی سے خود کو الگ کرے ۔بانی کو توقع ہے سہیل آفریدی وفاقی حکومت کو سمجھائیں گے ، ہم نے ایک نئی شروعات کرنی ہے ، واضح پالیسی دینی ہے ، سہیل آفریدی کے آنے سے نئی شروعات ہوں گی، علیمہ خان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، وقت کے ساتھ فیصلے اور حکومتیں بدلتی رہتی ہیں۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ علی امین گنڈا پور پارٹی کے وفادار ہیں،علی امین کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ، وہ پارٹی کے وفادار رہیں گے ۔رہنما پی ٹی آئی کے مطابق بانی نے کہا علی امین گنڈا پور وزارت اعلیٰ چھوڑ کر عوامی سیاست کا حصہ بنیں۔بانی نے کہا اب کوئی چارہ نہیں کہ میں اس تمام عمل سے اپنی پارٹی کو اور حکومت کو دور کروں،عمران نے کہا میں 3 سال سے کہہ رہا ہوں کہ آپ خیبر پختونخوا میں تشدد کا ایک سائیکل قائم کررہے ہیں،آپ آپریشن کرتے ہیں، اس میں اموات ہوتی ہیں اور پھر ہماری فوج اور پولیس پر حملہ ہوتا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے دو سال سے خیبر پختونخوا حکومت کو کہا کہ اس عمل سے دور ہو،ہم نے ایک نئے عزم کے ساتھ خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنی ہے ، خیبر پختونخوا کے عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ ان کے خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے ، امن کیلئے وہ طریقہ اپنایا جائے جو تحریک انصاف کی حکومت میں تھا، ساڑھے تین سال کے عرصے میں دہشت گردی تقریباً ختم ہوگئی تھی، اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ بانی نے اس وقت کی افغان حکومت سے بات چیت شروع کی تھی۔تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں اور عمران خان کی ہدایت پر مکمل عمل درآمد ہوگا جب کہ امیدوار کوئی بھی ہو صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت رہے گی اور دو تہائی اکثریت برقرار رہے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے عمران خان کی ہدایات پر عمل ہوگا کل سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے ۔ ہر ایم این اے اور ایم پی اے بہت تکالیف سے گزرے ہیں، انہوں نے کروڑوں کی آفرز ٹھکرائی ہیں اور وہ عمران خان کے ساتھ مخلص ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 91 ایم پی ایز ہیں جو متحد ہیں اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق پر عمل کریں گے اور دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ آگے بڑھے گا، اور ہم اپنے فرائض انجام دیں گے ، خیبرپختونخوا میں صرف اور صرف پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ علیمہ خان کا معاملہ نہیں، پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں، عمران خان کی بہنوں کا سیاست میں کوئی کردار نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *