Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مریم نواز پنجاب کارڈ کھیلنے کی کوشش ترک کردیں، حافظ نعیم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مریم نواز پنجاب کارڈ کھیلنے کی کوشش ترک کردیں، حافظ نعیم

سندھ پنجاب کی حکومتیں فارم 47 کی پیداوار ، عوام انکی نورا کشتی سمجھتے ہیں کسانوں کے حق میں 24تا 26اکتوبر کو روڈکارواں نکالیں گے :پریس کانفرنس لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں اور سیلاب متاثرہ عوام کو سہولت دینے کی بجائے سندھ سے لڑائی کا آغاز کردیا ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوام کو بے وقوف نہ بنائیں، سندھ اور پنجاب کی حکومتیں فارم 47 کی پیداوار ہیں، عوام بہن بھائیکی نورا کشتی کو خوب سمجھتے ہیں۔ گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی ہٹائی جائے ، اہم فصلوں کی امدادی قیمت کا اعلان کیا جائے ، میڈم چیف منسٹر پنجاب کارڈ کھیلنے کی کوشش ترک کردیں، موجودہ دور میں عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے گندم کی امدادی قیمت 45سو روپے من، آٹے پر سبسڈی، کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں 50فیصد کمی، سیلاب متاثرہ کسانوں کو فی ایکڑ 40ہزار امداد اور زرعی قرضوں کے موخر کرنے کے مطالبات کیے ہیں۔ جماعت اسلامی کسانوں کے حق میں 24 تا 26اکتوبر کو روڑکارواں نکالے گی۔ملک بھر کے کسان اپنے حق کے لیے متحد ہوجائیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ نعرہ کے تحت پورے پنجاب میں نکالے جانے والے روڑ کارواں میں کسانوں کی تمام نمائندہ تنظیمیں شرکت کریں گی۔ امیر جماعت اسلامی نے قبل ازیں کسان رہنماؤں سے مشاورت کی۔ انہوں نے تمام کسانوں کو جماعت اسلامی کے نومبر میں مینار پاکستان پر ہونے والے اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی۔ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر واضح کیا کہ کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا جائے گا، حکمرانوں کی زراعت اور کسان دشمن پالیسیاں جاری رہیں تو آئندہ برس غذائی بحران پیدا ہوجائے گا۔ حکومتیں جاگیرداروں کو نواز رہی ہیں جب کہ چھوٹے کسانوں کو برباد کیا جارہا ہے ۔ ڈی اے پی کھاد کی قیمت بھارت کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ ہے ، بیج اور زرعی ادویات مہنگی اور جعلی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *