سیاست ہوتی رہے گی، دہشتگردی کے ایشو پر سب کو متحد ہونا ہوگا، اب افغانستان سے بات کرنا ہوگی:خواجہ آصف ،قومی اسمبلی میں مسلح افواج کیساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک منظور پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ:پرویز اشرف ،دوست نما دشمن دہشتگردوں کو تحفظ دیتے :شہبازشریف ،وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت اور فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ، ملک کے اندر یا باہر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اب برداشت نہیں،افغانستان جلد ایک وفد بھیجنے کی تجویز ہے جو افغان حکومت سے بات کرے کہ یہ سلسلہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے ، جو بھی دہشت گردوں کو پناہ دے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی،اگر کسی پناہ گاہ سے کوئی دس پندرہ دہشت گرد نکل کر فورسز کے قافلے پر حملے آور ہوتے ہیں تو اس کے جواب میں ہوسکتا ہے وہاں ارروائی سے اجتماعی جانی نقصان بھی ہو، انہیں اس کو بھگتنا پڑے گا،جہاں پر ان کی پناہ گاہیں ہوں گی ان کو بھی بھگتنا پڑے گا،جو پناہ دیتے ہیں ان کو بھی بھگتنا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی، دہشتگردی کے ایک ایشو پر سب کو متحد ہونا ہوگا، یہ وقت مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ۔ بہت ہو گیا، دہشتگردی معاملہ پراب افغانستان سے بات کرنا ہوگی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو کہا 6 سے 7 ہزار افراد کو کنٹرول کریں، افغانستان نے کہا ہمیں 10 ارب روپے دیں ہم انہیں مغربی علاقوں میں منتقل کر دیتے ہیں۔ ہم نے کہا کیا گارنٹی ہے یہ لوگ مغربی علاقوں سے واپس نہیں آئیں گے ؟ افغانستان گارنٹی دینے کیلئے تیار نہیں تھا، کل ہمارے دو افسر اور 9 جوان شہید ہوئے ، مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں۔
حکومت اور فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا:جہاں دہشتگردوں کی پناہ گا ہیں ہونگی وہاں سب کو بھگتنا پڑے گا:وزیر دفاع

Leave a Reply