Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے ایتھوپین سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا۔شہباز شریف نے ایتھوپین سفیر کی عہدے کی مدت میں باہمی تجارتی معاہدہ، کراچی تا ادیس ابابا (Addis Ababa) کے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔وزیراعظم نے افریقہ میں ایتھوپیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کا ایتھوپیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ایتھوپین سفیر نے وزیراعظم سے الوداعی ملاقات پر شکریہ ادا کیا اور اپنےعہدے کی مدت کے دوران حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے تعاون اور دوستانہ ماحول پر دلی طور پر اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف نے ایتھوپین حکومت اور رہنماؤں کے لیے دلی احترام کے جذبات اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے مزید بڑھانے کے خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *