Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد:موٹر سائیکل سوار سے تلخ کلامی پر 3 ٹریفک اہلکار معطل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد:موٹر سائیکل سوار سے تلخ کلامی پر 3 ٹریفک اہلکار معطل

اسلام آباد: اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیلمٹ گود میں رکھے موٹر سائیکل سوار نے خود کو ایک سرکاری ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا، اہلکاروں سے بدتمیزی کے بعد وہ ناکہ توڑتے ہوئے ایکسپریس وے پر داخل ہوگیا، وائرلیس پیغام کے بعد جب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سوار کو دوبارہ روکا تو وہاں تلخ کلامی ہوئی۔سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق واقعے کی مکمل انکوائری مکمل ہونے تک ٹریفک آفیسرز معطل رہیں گے،انہوں نے واضح کیا کہ وردی میں اختیارات کا غلط استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔سی ٹی او نے تمام ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ مہذب رویہ اختیار کریں اور قانون کے مطابق اپنا فرض انجام دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *