پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، شیڈول کے مطابق اتوار 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔کاغذات نامزدگی کے فوری بعد سکروٹنی کی جائے گی، کل (اتوار کو) شام 5 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ پیر کے روز صبح 10 بجے کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول تیار کرلیا

Leave a Reply