Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی

راولپنڈی: ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ‎صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی ڈویژن میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔‎دفعہ 144 کا نفاذ موجودہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، ‎راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی، مذہبی یا سماجی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور احتجاجی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‎یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ، شہریوں کے سکون اور امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، ‎پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا قانون شکنی سے نمٹنے کے لیے ہر وقت مستعد اور تیار ہیں۔‎تمام ادارے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مربوط انداز میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں، عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔‎قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ‎خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں گرفتاری، مقدمات کے اندراج اور دیگر قانونی سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ‎عوام ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، افواہوں پر کان نہ دھریں، ‎کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ضلعی کنٹرول روم کو دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *