Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی پی 73 سرگودھا کے ضمنی انتخاب کا شیڈول بحال، پولنگ نومبر میں ہوگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی پی 73 سرگودھا کے ضمنی انتخاب کا شیڈول بحال، پولنگ نومبر میں ہوگی

لاہور:الیکشن کمیشن نے سرگودھا کے حلقہ پی پی 73 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بحال کردیا جس کیلئے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی پی 73 میں ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، 24 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی، 31 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے ہو جائیں گے۔دوسری جانب پی پی 73 میں ضمنی الیکشن کیلئے یکم نومبر تک عبوری فہرست جاری ہوگی، جبکہ 3 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 4 نومبر کو انتخابی نشانات جاری ہوں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت کی درخواست پر حلقے میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *