ملتان :پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جنوبی پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں کینٹینز کی چیکنگ کا مشن، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں نشتر ہسپتال،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کینٹینز کا معائنہ،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر کینٹینز پر بھاری جرمانے عائد، وارننگ نوٹسز جاری، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کینٹین کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ نشتر ہسپتال کی کینٹین کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد، 20 کلو غیر معیاری خوراک تلف کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری و ساری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کی کینٹینز میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے 2 ہسپتالوں میں کینٹینز کا معائنہ کیا۔زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس،دودھ میں انسانی بال اور حشرات پائے گئے ،کھانوں میں رینسڈ آئل کا استعمال کیا جارہا تھا۔کچن ایریا میں ناقابل سراغ سوسز کی موجودگی،کھانے پینے اشیاء کو ڈھانپ کر نہیں رکھا گیا تھا۔ ٹوٹے اور زنگ لگے فریزر میں دودھ،سبزیاں اور گوشت کو اکٹھا سٹور کیا گیا تھا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں اور دیگر عوام کو اچھی خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے کینٹینز کو مسلسل چیک کیا جارہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ہسپتالوں کی کینٹینز فوڈ اتھارٹی کے نشانے پر،وارننگ نوٹس،بھاری جرمانے کارڈیالوجی ڈیڑھ لاکھ، نشتر ہسپتال کی کینٹین کو 50ہزارروپے جرمانہ ، 20کلو غیر معیاری خوراک تلف ، ناقابل سراغ اجزاء،رینسڈ آئل استعمال کرنے کا انکشاف

Leave a Reply