Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں : رانا تنویر دہشتگردپناگاہوں کے ثبوت موجود، سرحد کے اندر اور باہرہر جگہ کارروائی ہوگیبھارت زخم چاٹ رہا ، دوبارہ حملے کی جرأت نہیں کرسکتا، پراکسیزکا بھی خاتمہ ہوگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں : رانا تنویر دہشتگردپناگاہوں کے ثبوت موجود، سرحد کے اندر اور باہرہر جگہ کارروائی ہوگیبھارت زخم چاٹ رہا ، دوبارہ حملے کی جرأت نہیں کرسکتا، پراکسیزکا بھی خاتمہ ہوگا

کالاشاہ کاکو:وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگئی، اب دہشتگردی کے خلاف کارروائی سرحد کے اندر اور باہر ہر جگہ ہوگی۔ افغانستان کو بارہا سمجھایا کہ دہشتگردوں اور فتنہ الخوارج کو روکا جائے ، کالعدم ٹی ٹی پی کے اڈے ختم کیے جائیں مگر وہاں سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ بھارت نے جھوٹے الزامات کے تحت پاکستان پر حملہ کیا، لیکن ہم ثبوتوں کے ساتھ افغانستان میں کارروائی کر رہے ہیں۔ بلاشبہ افغانستان مسلم ملک ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان مخالف پالیسی پر خاموشی اختیار کی جائے ۔اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے بہادر فوجی جوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے ، اب ریاست مزید خاموش نہیں رہے گی۔افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، بھارت کی جانب سے دی گئی حملے کی دھمکیاں محض الفاظ ہیں، وہ اب بھی اپنے پچھلے زخم چاٹ رہا ہے اور دوبارہ حملے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ بھارت کی پراکسیز بھی جلد انجام کو پہنچیں گی۔ بعض سیاسی جماعتیں لانگ مارچ اور دھرنوں کے ذریعے پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں جبکہ دنیا بھر میں فلسطینی خوشیاں منا رہے ہیں اور یہاں انتشار پھیلایا جا رہا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *