Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یو بی جی کی افغان سرحد پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کمیونٹی پاک فوج کے شانہ بشانہ ،ملکی سلامتی کیلئے ہر قربانی دینگے ، ایس ایم تنویر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یو بی جی کی افغان سرحد پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کمیونٹی پاک فوج کے شانہ بشانہ ،ملکی سلامتی کیلئے ہر قربانی دینگے ، ایس ایم تنویر

کراچی:سرپرست اعلیٰ یو بی جی و سابق صوبائی وزیرِ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری ایس ایم تنویر نے افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی اور دہشت گرد عناصر کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی مکمل طور پر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی، خودمختاری اوراستحکام کے دفاع میں اپنے اداروں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گی۔ایس ایم تنویر نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار سے ہونے والے بلااشتعال حملے قابلِ مذمت ہیں، یہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کے بھی منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے تحفظ کی ضامن ہیں،جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں اور اپنی جرأت، استقامت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے بچایا ہے ۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی ۔پاکستانی قوم اور فوج مل کر دہشت گردی پر قابو پالیں گے اور ملک کو محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کے اظہار کا ہے ۔ بزنس کمیونٹی نہ صرف اقتصادی محاذ پر بلکہ قومی سلامتی کے ہر پہلو پر ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہے ایس ایم تنویر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے امن و استحکام کیلئے ہر قربانی دی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *