Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش گوئی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد اور2026 میں 4.3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد جبکہ 2026 میں 14.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کا 1.8 فیصد اور2026 میں کم ہو کر 1.3 فیصد تک آنے کی پیش گوئی ہے۔آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 2025 میں 8.3 فیصد اور 2026 میں 7.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تیل درآمد کرنے والے ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے، پاکستان میں استحکام کے باوجود افراط زر کا چیلنج برقرار ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *